بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ہائی بلڈپریشرانسانی صحت کیلئے کونسا بڑا خطرہ پیدا کر سکتا ہے؟ ماہرین نے انتباہ جاری کر دیا

  جمعہ‬‮ 23 اگست‬‮ 2019  |  21:39

بلڈ پریشر کا خیال نہ رکھنا عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کے سکڑنے کے خطرے کو بڑھاتا ہے جس سے مختلف ذہنی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔طبی جریدے دی لانسیٹ نیورولوجی میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 40 سال سے زائد عمر کے ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کے

دماغ صحت مند افراد کے مقابلے میں حجم کے لحاظ سے چھوٹے ہوتے ہیں۔لندن کالج یونیورسٹی کی کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 502 افراد کا جائزہ لیا گیا جن کی عمریں اب 69 سے

71 سال کے درمیان ہیں۔ان رضاکاروں کی خدمات اس وقت حاصل کی گئی تھیں جب ان کی عمریں 36 سال یا اس سے زائد تھی اور پھر عمر کی 7 ویں دہائی تک محققین نے رضاکاروں کے بلڈپریشر کو مختلف اوقات میں ریکارڈ کیا۔محققین نے دریافت کیا کہ درمیانی عمر میں بلڈپریشر میں اچانک اضافے سے بعد کی زندگی میں دماغی صحت میں تبدیلیوں خصوصاً دماغ کے سکڑنے کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق عمر کی تیسری یا چوتھی دہائی میں بلڈپریشر بڑھنے سے دماغ کی جانب جانے والی خون کی شریان کو نقصان پہنچنے کا امکان ہوتا ہے جو بعد ازاں فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔درمیانی عمر کے افراد میں بلڈ پریشر دماغی تنزلی یعنی ڈیمینشیا اور دماغی افعال میں کمی کا خطرہ بھی ہوتا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ عمل کیوں ہوتا ہے۔مگر تحقیق میں یہ ضرور واضح ہوگیا کہ 36 سال کی عمر میں بلڈپریشر کا شکار ہونا بعد میں دماغی صحت پر اثرات مرتب کرسکتا ہے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎