بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ڈالراور یورو روپے کے مقابلے میں مزید سستا،برطانوی پاؤنڈ مہنگا ہوگیا

  ہفتہ‬‮ 24 اگست‬‮ 2019  |  13:15

ڈالراور یورو روپے کے مقابلے میں مزید سستا،برطانوی پاؤنڈ مہنگا ہوگیا،تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر158روپے سے گھٹ کر157روپے کی سطح پر آ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے

 مقابلے ڈالر کی قدر میں 15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.16روپے سے کم ہو کر157.75روپے اور قیمت فروخت 158روپے سے کم ہو کر157.85روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 90پیسے کی کمی

واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.20روپے سے کم ہو کر157.30روپے ارو قیمت فروخت158.70روپے سے کم ہو کر157.80روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.05روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 173.20روپے سے کم ہو کر172.50روپے اور قیمت فروخت175.80روپے سے کم ہو کر 174.75روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 190روپے سے بڑھ کر190.50روپے اور قیمت فروخت19250روپے سے بڑھ کر193روپے پر جا پہنچی۔ ڈالراور یورو روپے کے مقابلے میں مزید سستا،برطانوی پاؤنڈ مہنگا ہوگیا،تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر158روپے سے گھٹ کر157روپے کی سطح پر آ گئی۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎