بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


”صدی کی ڈیل“کی مخالفت،فرانسیسی صدر ن مشرق وسطیٰ اور فلسطین کیلئے متبادل امن منصوبے کا اعلان کردیا

  ہفتہ‬‮ 24 اگست‬‮ 2019  |  13:17

فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تیار کردہ مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے کا انتظار نہیں کریں گے۔ وہ صدی کی ڈیل منصوبے کا متبادل امن پروگرام تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر کے نام نہاد امن منصوبے میں فلسطینی قوم کی امنگوں کی ترجمانی

نہیں کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا فلسطینیوں اور اسرائیل پر ان کی مرضی کے خلاف کوئی فارمولہ مسلط نہیں کرسکتے۔ مذاکرات میں

شامل گروپ جس حل پر متفق نہ ہوں اس پرعمل درآمد ممکن نہیں۔صدر ماکروں کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کے امن منصوبے کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ وہ متبادل تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ سات بڑے صنعتی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا پر مشتمل ایک سربراہ کانفرنس پیرس میں منعقد ہوئی۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎