بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’چین کی دوائی کی وجہ سے ہر سال ایک لاکھ امریکی مرجاتے ہیں، اب ان سے کوئی تجارت نہیں ہوگی،‘ ٹرمپ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

  ہفتہ‬‮ 24 اگست‬‮ 2019  |  13:22

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ کا متبادل تلاش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین سے آنے والی ایک دوائی کی وجہ سے ایک لاکھ امریکی سالانہ موت کے منہ میں جاتے ہیں اس لیے انہوں نے درآمدی کمپنیوں سے کہہ دیا ہے کہ چین سے یہ دوائی نہ منگوائی جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ گزشتہ کئی سال سے امریکہ احمقانہ طور پر چین کوکئی ٹریلین ڈالرز دے رہا ہے۔ ’انہوں نے ہماری انٹیلیکچوئل پراپرٹی کی چوری سے ہمیں سالانہ سینکڑوں ارب

style="text-align: right;">ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے اور وہ اس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، میں مزید یہ سب نہیں ہونے دوں گا، ہمیں چین کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ہم چین کے بغیر ہی ٹھیک ہیں۔‘صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکہ سے سالہا سال سے جو رقم چرائی جارہی ہے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا، امریکہ کی تمام عظیم کمپنیوں کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ چین کا متبادل تلاش کریں اور ان چینی کمپنیوں کو بھی پیغام پہنچادیا گیا ہے جو امریکہ میں اپنی پراڈکٹس تیار کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کیلئے بہت بڑا موقع ہے، ’میں کارگو کمپنیوں بشمول فیڈ ایکس، امازون، یو پی ایس اور پوسٹ آفس کو حکم دیتا ہوں کہ چین سے آنے والے فینٹائل کے تمام آرڈرز منسوخ کردیں۔‘امریکی صدر نے کہا کہ چین سے آنے والی دوائی فینٹائل کے باعث امریکہ میں سالانہ ایک لاکھ اموات ہوتی ہیں، صدر شی نے یقین دلایا تھا کہ یہ بند ہوگا لیکن ایسا ہوا نہیں، گزشتہ ڈھائی سال میں بہتری کے باعث ہماری معیشت چین سے بہت بڑی ہوگئی ہے اور ہم اسے ایسے ہی رکھیں گے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎