بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ویسٹ انڈیز میں بھارتی ٹیم کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی شہری نکلا،سنسنی خیز انکشافات

  ہفتہ‬‮ 24 اگست‬‮ 2019  |  13:28

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت بھارتی کرکٹ ٹیم کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو بھارتی ریاست آسام سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔کچھ روز پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کو انڈین کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہوئی تھی جس کے بارے میں آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو آگاہ کردیا گیا تھا۔پی سی بی کو ای میل ملنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی اسی قسم کی دھمکی آمیز ای میل کی گئی۔بی سی سی آئی نے ای میل کے بعد اینٹی

ٹیرارزم

سکواڈ (اے ٹی ایس) مہاراشٹر سے رابطہ کیا جس نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ دھمکی آمیز برقی مراسلہ ریاست آسام سے بھجوایا گیا ہے۔ اے ٹی ایس نے آئی پی ایڈریس کی مدد سے ای میل بھیجنے والے 19 سالہ ملزم برج موہن داس کو گرفتار کرلیا۔ملزم برج داس موہن آسام کے موریگاں کا رہنے والا ہے اور اس نے دھمکی آمیز ای میل صرف بی سی سی آئی کو ہی نہیں کی بلکہ دیگر کرکٹ بورڈز کو بھی بھجوائی تھی۔ اے ٹی ایس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 26 اگست تک کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎