بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جیسی کرنی ویسی بھرنی۔۔۔!!! جج ارشد ملک کیخلاف کارروائی کا آغاز، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

  ہفتہ‬‮ 24 اگست‬‮ 2019  |  19:13

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس26اگست کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جج ارشد ملک کی خدمات واپس کرنے کے

بعد کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ہائیکورٹ کمیٹی کا اجلاس 26اگست کو طلب کر لیا ہے۔انتظامی کمیٹی 7 ججز پر مشتمل ہوگی۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان کریں گے۔کمیٹی میں سینئر جج جسٹس مامون

الرشید شیخ، جسٹس قاسم خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خاں شامل ہوں گے۔جج ارشد ملک کو پہلے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ معطل کرکے بطور احتساب عدالت جج عہدہ سے ہٹا چکی ہے۔ کمیٹی جج کو عہدے سے برطرف کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎