بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دنیا کے لیجنڈ کھلاڑی کا بیٹا فٹبال کھیلتے چل بسا

  ہفتہ‬‮ 7 ستمبر‬‮ 2019  |  13:30

برازیل کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور 2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کافو کے بیٹے سا پالو میں فٹبال کھیلتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے۔ 30 سالہ دنیلو سا پالو کے شمال مغربی علاقہ الفا ول میں اپنی بہن کی سالگرہ کے موقع پر فٹبال کھیل رہے تھے جہاں انہیں ہارٹ اٹیک آیا۔دنیلو کو فوری طور پر البرٹ آئینسٹائن ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تیسری مرتبہ ہارٹ اٹیک آنے سے میڈیکل اسٹاف انہیں جانبر نہیں کرپایا۔اسکائی اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق کئی فٹبال کلب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کافو کو تعزیتی

right;">پیغامات بھیجے جس میں ان کا اپنا کلب سا پالو بھی شامل تھا۔اے سی میلان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے کافو نے اپنا بیٹا، دنیلو کھویا ہے، غم کے اس وقت میں ہم ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں'۔ریال میڈرڈ کا کہنا تھا کہ 'فٹبال کے لیجنڈ کافو کے بیٹے دنیلو کے انتقال پر ریال میڈرڈ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے'۔خیال رہے کہ کافو 16 سالہ عالمی کیریئر میں 142 میچز کھیلے اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 2 فٹبال کے عالمی کپ بھی جیتے ہیں۔


loading...