بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جگر گوشئہ رسول حضرت امام حسین ؑکے کان میں اذان کس نے کہی ؟ اور اذان بعد کیا ، کیا گیا ؟ انتہائی ایمان افروز واقعہ

  بدھ‬‮ 11 ستمبر‬‮ 2019  |  20:18

یورپی ملک چیک جمہوریہ میں طبی معجزہ سامنے آیا ہے، ایک مردہ خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دے دیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے خاتون کومے میں تھیں اور ڈاکٹروں نے بچی کی پیدائش کو بے مثال طبی معجزے کا نام دیا ہے، رپورٹ کے مطابق چیک جمہوریہ کے شہر برنو میں مذکورہ بچی کی پیدائش یونیورسٹی کلینک میں ہوئی۔ بچی کی والدہ کو ذہنی طور پر مردہ ہونے کے باوجود ڈاکٹروں نے مشینوں کے ذریعے جسم کے اہم اعضاء کی کارکردگی کو معمول کے مطابق رکھا ہوا تھا

style="text-align: right;">کہ کسی طرح اس بچی کی جان کو محفوظ رکھا جا سکے، ترجمان ہسپتال نے بچی کی صحت کے بارے بتایا کہ اس کی صحت اچھی ہے اور وہ ٹھیک ٹھاک ہے، بچی کی پیدائش کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مثال دنیا میں موجود نہیں، بچی کی پیدائش گزشتہ ماہ ایک سیزیرئین آپریشن سے ہوئی اور اس وقت اس کا وزن 2.1 کلو گرام تھا، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت بچی اپنے والد کے پاس ہے اور عام نومولود بچی کی طرح اس کی دیکھ بھال جاری ہے، ڈاکٹروں کی طرف سے بچی کی پیدائش کے بعد اس کی والدہ کو مصنوعی طور پر زندہ رکھنے والی مشینیں بند کر دی گئی ہیں،

اس خاتون کو ذہنی طور پر مردہ ہونے کے باوجود صرف اس لئے لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا کہ بچی کی جان بچائی جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچی کو جنم دینے والی 27 سالہ خاتون کی حمل کے سولہویں ہفتے کے دوران دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی، اس کا شوہر ایک پولیس والا ہے جو کچھ ماہ قبل ڈیوٹی سے واپس آیا تو اس نے اپنی بیوی کو بیڈ روم میں فرش پر بے ہوش دیکھا، رپورٹ کے مطابق ہسپتال لے جاتے ہوئے دماغ میں اندرونی طور پر خون بہتے رہنے سے اس خاتون کا انتقال ہو چکا تھا۔اس طرح ایک مردہ خاتون کا صحت مند بچی کو جنم دینا کسی معجزے سے کم نہیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎