بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پی ٹی آئی چھا گئی ،پاکستانیوں کو ایسا ریلیف جو آج تک کسی حکومت نے نہ دیا،عمران خان نے زبردست فیصلے کر لئے

  جمعرات‬‮ 12 ستمبر‬‮ 2019  |  13:46

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے17 ایسے فیصلے کر لیے جن سے حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کی کوشش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکو مت نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی اورگیس بل جمع کرانے کی مقررہ مدت 6 دن سے بڑھا 15 دن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ بل جمع کروانے کی مختصرمہلت کے باعث بجلی وگیس صارفین کو سالانہ 10ارب روپے جرمانہ اداکرنا پڑتاتھا ۔ وزیراعظم نے درجہ چہارم کے ملازمین کی وفاقی حکومت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کے لیے حتمی سمری اورتشدد کا شکار بچوں اور

right;">دیگر ناانصافیوں کا شکار افراد کے لیے لاء ڈویژن ایک ہفتے کے اندر عمران خان لیگل ہیلپ لائن لانچ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔متحدہ عرب امارات،قطر اور دوسرے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کی مدد سے ملازمت کے مواقع میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک ماہ کے اندر 4 مختص شدہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارت خار جہ کے بیرون ملک مشنز کو برآمدات،کاروبار اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی جہت دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا ۔ ایوی ایشن ڈویژن موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ایک ماہ کے اندر موبائل ایپ متعارف کروائے گا ۔

وزارت صحت ایک ہفتے میں پمز کی طرز پراو پی ڈیز میں مریضوں کی سہولت کے لیے قطار اور ٹوکن کا نظام متعارف کروائے گی۔پانی کی بہتر ترسیل کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جے آئی سی اے کی مدد سے ایک ماہ کے اندر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرے گا ۔ پاکستان ریلویز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری ریلویز کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطح پر قابل افسران بھرتی کریں گے۔ اوور سیز پاکستانی ڈویژن 15 دن کے اندر کال سرزمین موبائل ایپ لانچ کرے گا ۔عوام کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی دکھانے کے لیے عام آدمی گیلری مختص کی جائے گی اور سرکاری دفاتر میں عوام کی سہولت کے لیے اہل فرنٹ ڈیسک افسران کا تقر ر کیا جائے گا۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎