بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا

  جمعرات‬‮ 12 ستمبر‬‮ 2019  |  13:53

مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی نگرانی میں (حج کے موقع پر) خانہِ کعبہ کے زیریں حصے سے اوپر اٹھائے گئے غلاف کو دوبارہ سے نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا۔ منگل کے روز انجام دیے گئے اس عمل میں غلاف کعبہ کے کپڑے کا نچلا حصہ کھول کر سنہری شاذروان تک پہنچا دیا گیا اور پھر اسے سنہری حلقوں کے ذریعے نصب کر دیا گیا۔اس موقع پر خانہ

کعبہ کے غلاف (کِسوہ) کی تیاری کے ذمے دار ادارے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل

ہشام بن سلیمان نے بتایا کہ آپریشنل اور تکنیکی پلان کے مطابق غلاف کعبہ کو مکمل طورپر نیچے تک کھول دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 1440 ہجری کے حج کے موقع پر ذو القعدہ کے وسط میں غلاف کعبہ 3 میٹر اوپر کر دیا گیا تھا۔ غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد اسے صاف رکھنا اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔ طواف کے دوران چوں کہ حجاج کرام غلاف کعبہ کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں یا تبرک کے طورپر غلاف کا کچھ حصہ کاٹ کر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں۔ اس لیے غلاف کو اس قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے اوپر کرنا ضروری ہوتا ہے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎