بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مائیکرو سافٹ میں ایک ہی خاندان کے تین بہن بھائیوں کا شاندار کارنامہ، پاکستان کا نام روشن کردیا

  پیر‬‮ 16 ستمبر‬‮ 2019  |  13:21

مائیکرو سافٹ سرٹیفکیٹ کے امتخانات میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین بہن بھائیوں نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دو سال قبل تحصیل کھاریاں ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے رانا زاہد اپنے دو بیٹوں بلال رانا، ابراہیم رانا اور بیٹی ثناء زاہد کے ہمراہ روشن مستقبل کی خاطر پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں رہائش پزیر ہوئے، اپنے ملک سے دور رہ کر حصول تعلیم کی دوڑ میں شامل اس خاندان کے بچوں نے نا صرف اپنے والدین اور خاندان کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ

style="text-align: right;">اس سے پاکستان کا نام بھی روشن ہوا ہے گزشتہ ہفتہ لزبن میں منعقد ہونے والے مائیکرو سافٹ امتخان میں ثناء زاہد اور بلال رانا نے 86 فیصد جبکہ ابراہیم رانا نے 77 فیصد نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی کامیابی پر نہ صرف بچے خوش ہیں بلکہ ان کے والدین بھی انتہائی خوش ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بچوں کے والد رانا زاہد اور والدہ صائمہ زاہد کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ہمارے بچے تعلیم کے میدان میں مزید کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کریں اور عرفہ کریم کے مشن کو آگے لے کر چلیں،کیونکہ مغربی ممالک سمیت بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے اور تعلیم کے حصول میں کوشاں بچے اپنے وطن سے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کریں اور

ملک کے بہتر سفیر بن کر یہ ثابت کریں کہ ہم پرامن اور پڑھی لکھی قوم ہیں پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں نے بھی اس کو حوصلہ افزاء اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز دینے کا بھی عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اور حب الوطنی کے جزبہ سے سرشار افراد کو بھی ایوارڈز دیئے جائیں گے پرتگال سمیت یورپ بھر میں سینکڑے طلباو طالبات زیر تعلیم ہیں اور ان کی بہتر کارکردگی اور مثبت سرگرمیاں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرتی ہیں اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم کے حصول کے لیے بیرون ممالک آنے والے طلباوطالبات ایسا سرمایہ ہیں جو محدود وسائل میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئے ہیں حکومت پاکستان کو ایسے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہو گی تا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎