بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ن لیگ کو بڑا جھٹکا ، اہم ترین لیگی رہنما نےپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

  پیر‬‮ 16 ستمبر‬‮ 2019  |  13:28

خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سوات میں پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے گائوں پارڑئی میں منعقدہ ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سوات پارڑئی میں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی ایک اہم وکٹ گرادی ہے ۔مسلم لیگ (ن )کے رہنماء افتخار نے اپنے خاندان اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور

وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی اور پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا

اظہار کرتے ہوئے ساتھ ساتھ چلنے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر وزیر معدنیات نے اپنے حلقے کے لئے دو ٹیوب ویل بھی منظور کئے اور سوئی گیس کی مد میں دو پیکجز کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جس نے گزشتہ صوبائی اور قومی انتخابات میں اپنے آپ کو منوا لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں پی ٹی آئی نے گزشتہ ادوار کے مقابلے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز دوسری سیاسی پارٹیوں کے رکن اور کارکنان جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ

عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے ہم شبانہ روز محنت کر رہے ہیں ، ہم ماضی میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ایزی لوڈ اور کرپشن کی کہانیاں عام تھیں تاہم موجودہ حکومت نے کرپشن اور اقرباپروری کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے اور بلا امتیاز عوام کو ان کے حقوق مل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے گزشتہ انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کو مسترد کر کے پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لئے ہم عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎