بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


فریج کی درخواست پرزرداری کو جیل میں کیا چیز دیدی گئی؟ وکیل لطیف کھوسہ کا عدالت میں حیران کن انکشاف

  جمعرات‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2019  |  13:11

جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کے وکیل نے جیل میں اے سی کا معاملہ پھر اٹھا دیا،نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،سابق صدر آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکوتاحال پیش نہ کیاجاسکا ،لطیف کھوسہ نے جیل میں اے سی کامعاملہ پھراٹھادیا ،

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے کہاتھااے سی دیں لیکن نہیں ملا،آپ نے کہافریج دیں لیکن برف کے ڈبے دےدیئے۔فاروق ایچ نائیک نے

کہا کہ ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی،جج محمد بشیر نے کہا کہ ریفرنس کی نقول موجود ہیں آپ کو بھی ابھی دے دیتے ہیں۔دوسری جانب سابق صدر آصف زردای کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی ،اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پمز کے میڈیکل بوڈر کو خط ارسال کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پمز کا میڈیکل بوڈر ہر ہفتے اڈیالہ جیل میں سابق صدر کا طبی معائنہ کرئے گا۔ ذرائع کے مطابق لکھے گئے خط میں کورٹ کی جانب سے آصف زرادی کو جیل میں اے سی کی سہولت دئیے جانے پر رائے بھی طلب کرلی گئی ،میڈیکل بوڈر طبی معانیے کے حوالے سے جلد مشاورت بھی کریگا۔ یاد رہے کہ آصف زرداری کو گزشتہ ماہ طبیعت ناسازی پر دوروز کے لیے پمز ہسپتال میں داخل بھی کیا گیا تھا۔آصف زردار ی دل، مہروں، شوگر اور دیگر امراض میں پہلے سے ہی مبتلا ہیں‎۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎