بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نواز شریف ، مریم نواز کی جانب سے پیغام ، حکومت سے ڈیل ۔۔مسلم لیگ نے حتمی پیغام جاری کر دیا

  جمعرات‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2019  |  13:17

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںنے کہا ہے کہسیاسی انجینئرنگ ہو رہی ہے ،اگر مریم نواز خاموش ہوتیںتو کیس نہ ہوتے ،حکومت کے خلاف بولنا شروع کیا تو جیل کے اندر کر دیا گیا ،عوامی جذبات بھڑکے ہوئے ہیں اس لئے حکمرانوں کیلئے یہی بہتر ہے کہ دھرنے کی نوبت نہ آنے دیں اور گھر چلے جائیں ،رمضان شوگر ملز کیس کی چار بار تحقیقات ہوئیں ،جے آئی ٹی نے تحقیقات کی ، پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی دور میں اس کی کلین چٹ دی گئی،پولیس کے مرد اہلکار مریم کو لاتے ہیں ،عمران خان تم اپنی بیٹیوں

right;">کو پولیس کے دنگل میں لائو گے ؟،متنبہ کرتے ہیں اگر مریم نواز کے لئے راستہ نہ دیا گیا تو قانون کو ہاتھ میں لے لیں گے ۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمامحمدزبیر نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے دعویدارہیں جنہوں نے مریم نواز کوکشمیر ریلی پر گرفتار کیا۔نوازشریف اورمریم نواز کی جانب سے پیغام دینا چاہتے ہیں کوئی ڈیل نہیں ہو گی اور وہ ویسے ہی سیاسی سر گرمیاں کریں گے۔نوازشریف کو ویڈیو سکینڈل کے بعد ایک منٹ بھی جیل میں رکھنا ظلم و زیادتی ہے ۔طلال چودھری نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف رٹ الیکشن کمیشن میں کی گئی ،سیاسی عہدے پر پیمرا کیسے پابندی لگا سکتا ہے، سچ سن نہیں سکتے اس لئے بلیک آئوٹ کیا یا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی مائوں کو انصاف کیا لے کر دیں گے یہاںہماری مائوں بہنوں کو سری نگر کی طرح پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔عمران نیازی سول آمر ہے اپنی نالائقی چھپانے کیلئے میڈیا کا بلیک آئوٹ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نیب کے گٹھ جوڑ سے پابند سلاسل کیا گیا ہے ۔

وزیر اعلی عثمان سے اگر ڈینگی پر قابو نہیں ہوتا تو شہباز شریف سے دم کروا لیں ۔ وزیر داخلہ ،وزیر قانون اپنا نہیں صرف بزدار آپ کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جذبات بھڑکے ہوئے ہیں اس لئے ان کیلئے یہی بہتر ہے کہ دھرنے کی نوبت نہ آئے اوریہ گھر چلے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس کی چار بار تحقیقات ہوئیں ،جے آئی ٹی نے رمضان شوگر ملز کی تحقیقات کی ،پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی دور میں کلین چٹ بھی ملی ۔عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنا اب روایت بن گئی ہے ۔خاتون کولانے کیلئے راستہ نہیں دیاجاتا ،پولیس کے مرد اہلکار مریم کو لاتے ہیں ،وہ تین بار گرنے لگی تھیں،عمران خان تم اپنی بیٹیوں کو پولیس کے دنگل میں لائو گے ؟۔متنبہ کرتے ہیں اگر مریم نواز کے لئے راستہ نہ دیا گیا تو قانون کو ہاتھ میں لے لیں گے ۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎