بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سعودی عرب نے عمرہ کی دو ہزار سعودی ریا ل فیس معاف کرنے کیساتھ ہی ویزا فیس کا بم پاکستانی عوام پر گرا دیا، عمرہ ایک کریں یا زائد یہ چیز لازمی ہو گی

  جمعرات‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2019  |  13:33

سعودی عرب نے عمرہ کی دو ہزار سعودی ریا ل فیس معاف کرنے کے ساتھ ہی ویزا فیس کا بم پاکستانی عوام پر گرا دیا ہے۔عمرہ ایک کریں یا زائد ویزا فیس ہر وزٹ پر اداکرنا لازمی قرار دے دیا۔ سعودی عرب کی جانب سے عمرہ پر ویزا فیس مقرر کرنے پر ماہانہ کروڑوں اورسالانہ اربوں میں روپے کی آمدن ہوگی، پاکستانی عمرہ زائرین اور حج وعمرہ ٹوراپریٹر ز سراپا احتجاج۔ پاکستان کی جانب سے دوسری مرتبہ عمرہ ادائیگی پر عائد دوہزار ریا ل فیس کو ختم کرنے کے مطالبے پر سعودی عرب نے تمام پاکستانیوں پر

right;">300سعودی ریال عمرہ فیس لاگوکر دی۔ تاہم عمرہ ادائیگی سے متعلق واضع پالیسی کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔اہم سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے عمرہ ادائیگی کیلئے تیس سو سعودی ریا ل ویزا فیس لاگو کردی جس سے سعودی عرب کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اس سلسلے میں حج عمرہ ٹوراپریٹر ز اور عمرہ زائرین میں تشویش لاحق ہوگئی ہے۔حج عمرہ ٹوراپریٹریز کا کہنا ہے کہ سعودیہ نے ایک جانب تو دو ہزار ریال فیس معاف کر کے عمرہ زائرین کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے مگر دوسری جانب یہ شرط بھی عائد کر دی کہ

عمرہ زائرین ایک سے زاد جتنی بار بھی عمرہ کی سعادت حاصل کریں وہ فی وزٹ تین سو ریال فیس ادا کریں گے اور یو بالترتیب دیکھا جائے سعودیہ نے اپنی فیس کاخنجر تو ہٹا دیا مگر دوسری جانب زائرین کی گردن پر فیس کا ایک اور بھوت چھوڑ دیا ہے جو کہ انتہائی تکلیف دہ عمل ہے،دوسری جانب عام شہریوں کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین پر سعودی عرب کو پاکستان کے لیے ایک خصوصی پیکج دینا چاہیے کیونکہ یہاں لوگ ایک ایک روپیہ اکٹھا کر کے حج و عمرہ کے لیے پیسے اکٹھے کرتے ہیں او ر اس قسم کی فیسوں کے لاگو کرنے سے بڑی تعداد میں پاکستانی عمرہ کی سعادت سے محروم رہ جاتے ہیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎