بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کشمیر میں جہاد سے متعلق عمران خان کا بیان قابل تعریف قرار امریکا نے وزیراعظم کو دورے سے قبل بڑی خوشخبری سنادی

  جمعہ‬‮ 20 ستمبر‬‮ 2019  |  14:08

امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیور ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کشمیر جاکر لڑنے سے متعلق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا حالیہ بیان اہم اور قابل تعریف ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیور ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کیلیے اہم ہے اور یہ خطے میں پائیدار امن کا ضامن بھی ہوگا۔ایس ویلز نے مزید کہا کہ کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیراعظم عمران

خان کا

واضح اور اہم بیان قابل تعریف ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سے عسکریت پسند کشمیر میں جاکر انتشار کا باعث بن سکتے ہیں جس کا سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو ہوگا اور یہ شدت پسند کشمیریوں اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر پر صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے بھارت جاکر لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا اور اس کا سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کا ہوگا۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎