بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب، کونسے کھلاڑی شامل اور کون سے آئوٹ ، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اعلان کر دیا

  ہفتہ‬‮ 21 ستمبر‬‮ 2019  |  20:32

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،فاسٹ بالرحسن علی زخمی ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جب کہ کئی کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ون ڈ ے سیریز کے لیے16رکنی سکواڈ کااعلان کیا ۔ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان) بابر اعظم (نائب کپتان) عابد علی، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین،افتخار احمد،عماد وسیم،امام الحق، محمد عامر،محمد نواز،محمدرضوان،شاداب خان، وہاب ریاض اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ہیڈ کوچ

style="text-align: right;">مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث آرام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے میچز بہت کم ہیں، ہم زیادہ سے زیادہ بلے بازوں کو موقع دینا چاہتے ہیں،عابدعلی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بہترہے اور انہوں نے اپنی فٹنس بھی بہتر بنائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان کی ون ڈے سیریزمیں پارفارمنس بہترہے،فخرزمان اگر10اووربھی کھیلے تووہ میچ ونرثابت ہوتاہے۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے دوستی نبھانی ہوتی تو محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بناتے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہیں ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا جائے گا۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎