بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بھارتی کرکٹر گوتھم گھمبیر کا کیرئیر کس پاکستانی بائولر کی وجہ سے ختم ہوا؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

  منگل‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2019  |  12:58

قومی ٹیم کے طویل قامت تیز گیند باز محمد عرفان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سلامی بلے باز گوتم گھمبیر کا کیریئر ان کی وجہ سے ختم ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 2012 میں بھارت کے خلاف سیریز کے دوران میں نے نوٹ کیا کہ گھمبیر میری گیند بازی سے گھبراتے تھے اور انہوں نے کبھی میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے بیشتر کھلاڑیوں کو میری طویل قامت کی وجہ سے بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں

نے کہا

کہ سیریز کے دوران بھارت کے سلامی بلے باز گوتم گھمبیر مجھ سے کافی ڈرے ہوئے نظر آئے، مجھے توایسا لگتا ہے کہ ان کا کیریئر ہی میری وجہ سے ختم ہوا کیونکہ اس سیریز کے بعد وہ ٹیم میں واپس نہیں آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سیریز کے دوران گوتھم کو چار مرتبہ آئوٹ کیا، میں جب بھی گیند بازی کے لئے آتا تو وہ اعتماد کے ساتھ بلے بازی نہیں کر پاتے تھے،۔ایک اور واقعہ سناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار بھارتی کپتان ویرات کوہلی میرے پاس آئے اور کہا کہ میری گیند بازی کا سامنا کرنے میں انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران یوراج سنگھ نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ مجھے پل شاٹ مت ماریں مگر اس کے باوجود انہوں نے وہ شاٹ کھیلی اور آئوٹ ہو گئے۔‎‎


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎