بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ثانیہ مرزا نے اپنی بہن کی شادی مشہورسابق کرکٹرکے بیٹے کے ساتھ طے ہونے کی تصدیق کردی

  منگل‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2019  |  13:04

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ اْن کی بہن انعم مرزا کی شادی سابق کرکٹر اور کپتان اظہر الدین کے بیٹے محمد اسد الدین سے رواں برس دسمبر میں ہوگی۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ اْن کی چھوٹی بہن انعم مرزا رواں برس سابق کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین کی دلہن بنیں گی جس کے لیے اہل خانہ نہایت خوش اور پْر جوش ہیں۔ ثانیہ مرزا کی بروقت تصدیق سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرتی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔سیر و

right;">تفریح کی غرض سے خاندان کے ہمراہ پیرس میں تعطیلات گزارنے والی انعم مرزا نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں جلد دلہن بننے کی اطلاع دی گئی تھی تاہم اسراریت کو برقرار رکھنے کے لیے دلہا کانام واضح نہیں کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب تْکے لگائے۔سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں کہ فیشن ڈیزائنر انعم مرزا دراصل پیرس میں اپنی شادی کے لیے ہی موجود ہیں تاہم تقریب کو خفیہ رکھا جارہا ہے تاہم بہن ثانیہ مرزا کی جانب سے تصدیق کے بعد افواہیں اپنی موت اپ مرگئیں۔

قبل ازیں اسد اور انعم نے ساتھ بتائے لمحوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔واضح رہے کہ انعم مرزا کی شادی 18 نومبر 2016ء کو اکبر رشید نامی بزنس مین سے ہوئی تھی تاہم محض ڈیڑھ سال بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کے باعث طلاق ہوگئی بعدازاں انعم مرزا کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے اسد کے ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ اْن کی بہن انعم مرزا کی شادی سابق کرکٹر اور کپتان اظہر الدین کے بیٹے محمد اسد الدین سے رواں برس دسمبر میں ہوگی۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎