بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


قدرت کے عجیب و غریب فیصلے

  منگل‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2019  |  19:40

زگ لینڈ برطانیہ کا ایک شہری تھا‘ اس کے ساتھ 1913ء میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا تھا‘ اس نے 1893ء میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک سنگین مذاق کیا تھا۔ گرل فرینڈ نے اس مذاق کے نتیجے میں خود کشی کر لی۔ خودکشی کی اطلاع جب گرل فرینڈ کے بھائی تک پہنچی تو اس نے رائفل لی‘ زگ لینڈ کے گھر گیا اور اس پر گولی

چلا دی۔ گولی زگ لینڈ کے سر کے قریب سے گزر کر درخت میں لگ گئی۔ زگ لینڈ وہاں سے بھاگ گیا بعدازاں حملہ آور کو پولیس نے گرفتار

کر لیا۔ دونوں خاندانوں کی صلح ہوئی اور یوں زندگی کا سفر آگے کی طرف چل نکلا۔ اس واقعے کے بیس سال بعد 1913ء میں زگ لینڈ نے اس درخت کو کاٹنا شروع کر دیا لیکن درخت کا تنا موٹا اور سخت تھا چنانچہ درخت زگ لینڈ سے نہیں کٹ رہا تھا۔ زگ لینڈ نے درخت کو گرانے

کیلئے اس کی جڑوں میں ڈائنا مائیٹ لگا دیا ۔ ایک زور دار دھماکہ ہوا‘ اس دھماکے نے درخت کو ہلایا‘ درخت کے تنے میں چھپی ہوئی گولی باہر نکلی‘اڑتی ہوئی زگ لینڈ کے سر پر لگی‘ زگ نیچے گرا اور اس کی جان نکل گئی۔ زگ لینڈ کے اس واقعے سے انگریزی زبان کے ایک محاورے نے جنم لیا تھا۔ یہ محاورہ تھا ’’بلٹ ود یورنیم‘‘۔ بعض اوقات قدرت کس طرح بیس سال پہلے چلائی ہوئی گولی کو ایکٹو کر دیتی ہے اور انسان 20سال بعد ہی سہی لیکن قدرت کے فیصلوں کی زد میں آ جاتا ہے ۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎