بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،سونا مہنگا،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی

  منگل‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2019  |  21:26

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 7روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور منگل کو کے ایس ای100انڈیکس 160.20پوائنٹس کی کمی سے 33476.62پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 62.62فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 27ارب31کروڑ57لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12.52فیصدکم رہا۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 33876.62پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعدازاں سرمایہ

style="text-align: right;">کار فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے متضاد اطلاعات اور سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے باعث حصص فروخت کرنے لگے جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس33409پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس160.20پوائنٹس کی کمی سے 33476.62پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس80.02ائنٹس کی کمی سے 15735.70پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس.390.35پوائنٹس کمی سے 53469.60پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس97.51پوائنٹس کمی سے24150.71پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 27ارب31کروڑ57لاکھ روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر65کھرب98ارب73کروڑ19لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کومجموعی طور پر39کروڑ21لاکھ57ہزارشیئرزکاکاروبارہوا جوپیر کی نسبت 4کروڑ91لاکھ32ہزارشیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے

جس کے حصص کی قیمت86.35روپے اضافے سے1813.36روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت 73.50روپے اضافے سے1543.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت70روپے کمی سے5510روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت 32.50روپے کمی سے665.50روپے ہوگئی۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،ٹی آر جی،پاک الیکٹران ،بینک آف پنجاب،پاک انٹر بلک،میپل لیف،کے الیکٹرک،انٹر اسٹیل،دوست اسٹیل اور فوجی سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو سونا200روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالر کے اضافے سے سے بڑھ کر1505ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اور10گرام قیمت میں 171روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 87400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74931روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔جبکہ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ برطانوی پاونڈ اور سعودی ریال کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 8پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.52روپے سے گھٹ کر156.44روپے اورقیمت فروخت156.62روپے سے گھٹ کر156.54روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید156.40روپے سے گھٹ کر156.10روپے اور قیمت فروخت156.90روپے سے گھٹ کر156.60روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے 192.50روپے سے گھٹ کر191روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے سے گھٹ کر193روپے ہوگئی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 41.60روپے سے گھٹ کر41.55روپے اور قیمت فروخت 41.90روپے سے گھٹ کر41.75روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.60روپے اور قیمت فروخت 42.90روپے برقرار رہی۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50روپے اور قیمت فروخت 23.80روپے مستحکم رہی۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎