بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مولانا فضل الرحمان ہی کم نہ تھے،تحریک لبیک بھی میدان میں آگئی،دھماکہ خیز اقدام،ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

  منگل‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2019  |  21:28

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کی جانب سے مینار پا کستان پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ تحریک لبیک کی جانب سے درخواست میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر

 کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے لبیک تحریک کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک لبیک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مینار کشمیر کانفرنس کرنا چاہتی ہے، تحریک لبیک

پاکستان کی چوتھی اور پنجاب کی تیسری بڑی جماعت ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی شق 16 کسی بھی سیاسی جماعت کو جلسہ،جلوس کرنے کا حق فراہم کرتی ہے لیکن ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔اس سے قبل سیاسی اور مذہبی جماعتیں جلسے کر چکی ہیں، استدعا ہے عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎