بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سانحہ چونیاں میں 4بچوں کے قاتل سہیل شہزاد کا مزید کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا،اس سے پہلے کیا کچھ کرتارہا؟چونکا دینے والے انکشافات

  بدھ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2019  |  13:07

تحصیل چونیاں میں زیادتی کے بعد چار بچوں کو قتل کرنے والے ملزم سہیل شہزاد کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،تفتیشی افسران کے مطابق سانحہ چونیاں میں ملوث ملزم سہیل شہزاد کے خلاف مزید 6 مقدمات کاریکارڈ سامنے آیا ہےجن میں 3 مقدمات چوری، 2 ناجائز اسلحے کے اور ایک ڈکیتی کے ارادے کا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل شہزاد کے خلاف 5 مقدمات تھانہ الہ آباد اور ایک تھانہ صدر چونیاں میں درج ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل شہزاد کے کرمنل ریکارڈ پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ قصور کی تحصیل

right;">چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران 4 بچوں کو اغواء کیا گیا جن میں فیضان، علی حسنین، سلمان اور 12 سالہ عمران شامل ہیں، ان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ بچوں سے زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔اس واقعے کے بعد چونیاں شہر میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور تھانے پر حملہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کے اغواء، زیادتی اور پھر قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔بعدازاں پولیس نے ملزم سہیل شہزاد کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور ملزم کا سراغ لگانے کیلئے ہر طریقہ استعمال کر کے انتہائی مہارت سے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 8 سال پہلے بھی چونیاں میں ہی بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر اسے سزا بھی ہوئی تھی۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎