بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


معروف بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی اصل وجہ برفیلا پہاڑ نہیں بلکہ کیا تھی ؟ ماہرین نے سالوں بعد تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  بدھ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2019  |  16:15

یادش بخیر کہ ایک معروف ترین جہاز ٹائی ٹینک جو روایات کے مطابق ایک برفیلے تودے سے ٹکرا کر پاش پاش ہو گیا تھا اس کے مطابق نئی اطلاعات یہ ہیں کہ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی وجہ برفانی تودے سے ٹکرانا نہیں بلکہ آتشزدگی تھی۔ واضح رہے کہ 1912 کو برطانیہ سے امریکا کے سفر پر جانے والا یہ جہاز نارتھ اٹلانٹک میں ڈوب گیا تھا۔ اس حادثے میں جہاز پر سوار تقریباً 1500 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹائی ٹینک پر تحقیق کرنے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ جہاز کے بوائلر رومز کے

پیچھے قائم تین منزلہ فیول سٹور میں لگی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ جہاز کے عملے نے اس آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائی ٹینک جہاز میں لگنے والی آگ کی تپش ایک ہزار سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی تھی، جس سے عملے کو اسے بجھانے میں شدید مشکلات پیش ا?ئیں۔ بعد ازاں جب یہی آتشزدگی کا شکار ہونے والا یہی حصہ جب برفانی تودے سے ٹکرایا تو کمزور ہونے کی وجہ سے فوراً ٹوٹ گیا اور یوں پانی جہاز کے اندر داخل ہونا شروع ہو گیا۔ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ

ٹائی ٹینک بنانے والی کمپنی کے سربراہ جے بروس نے جہاز کے افسران اور عملے کو سختی سے منع کیا کہ اس آتشزدگی کا کسی بھی صورت مسافروں کو نہیں پتہ چلنا چاہیے۔ ایک اندازے کے مطابق جہاز پر 2500 مسافر سوار تھے جن میں سے 1500 اس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائی ٹینک جہاز کے ڈوبنے کی کہانی اتنی سادہ نہیں جتنی پہلے ہمیں بتائی جاتی رہی ہے ۔ ماہرین کے مطابق جہاز ڈوبنے کی اصل وجہ چھپا کر بہت بڑی غفلت کا مظاہرہ کیا ہے جس پر دوبارہ تحقیق کی جانی چاہئیے ۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎