بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


میری فوجی ٹریننگ ہے نمٹنا جانتا ہوں، تم سب نے اتنا پیسہ بنایا ،پھر بھی روتے ہو ، آرمی چیف نے کس کاروباری شخصیت کو جھاڑ پلائی؟

  بدھ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2019  |  19:39

معروف کالم نگارمحمد حنیف اپنے کالم ’’ سر باجوہ سیٹھوں سے ذرا بچ کے‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔خبروں میں سنا ہے کہ کوئی پھٹ پڑا، کوئی رو پڑا، کسی نے دہائی دی، کسی نے نیب کی شکایت کی، تو کسی نے اپنی ناقدری کا رونا رویا، کسی نے زندگی کی بےثباتی کی شکایت کی۔پاکستان کے سب سے بڑے سیٹھوں نے سپہ سالار جنرل باجوہ سے ملاقات میں ’یہ جینا بھی کوئی جینا ہے‘ ٹائپ کا ماحول بنا دیا۔یہ سپہ سالار کا ہی کمال ہے کہ وہ صبح لائن آف کنٹرول پر پہرہ دے لیتے ہیں، دوپہر کو

ایک نئے

ڈی ایچ اے کا افتتاح کرتے ہیں اور رات کو پانچ گھنٹے بیٹھ کر پاکستان کے سب سے بڑے سیٹھوں کے دکھی دلوں کا مداوا بھی کرتے ہیں۔آپ کی میٹنگ میں بیٹھے ہوئے ہر سیٹھ کی دولت کا اندازہ لگائیں کوئی ارب پتی، کوئی کھرب پتی، کوئی مہا کھرب پتی مگر ہر کوئی رو رہا ہے، پھٹ رہا ہے، آپ کی تسلی کا خواہاں ہے۔اس میٹنگ سے باہر ایک قوم ہے جو بلک رہی ہے، بجلی کے بل بھرنے کے لیے تین تین نوکریاں کرنے پر مجبور ہے۔ ڈھائی کروڑ بچہ ہے جو کسی سکول کی شکل نہیں دیکھے گا۔خبروں میں رپورٹ نہیں ہوا لیکن سر باجوہ نے ہلکی سی ڈانٹ تو پلائی ہو گی کہ اس ملک سے اتنا پیسہ بنایا پھر بھی رو رہے ہو، پھٹ رہے ہو۔ اگر پھٹنا ہی ہے تو ذرا دور جا کر پھٹو۔ میری ٹریننگ فوجی ہے اور میں پھٹنے والی چیزوں سے نمٹنا جانتا ہوں۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎