بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


روزانہ چند منٹ آپ اپنی ٹانگیں اس طرح دیوار کے ساتھ رکھیں تو اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ کو افسوس ہوگا کہ پہلے کسی نے کیوں نہ بتایا

  بدھ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2019  |  20:17

ورزش کرنا مشقت طلب کام ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے بے شمار فوائد کے باوجود اکثر لوگ ورزش سے جی چراتے ہیں۔ تو کیوں نا آپ کو ایسی ورزش بتا دی جائے جو بہت آسان ہے لیکن اس کے فائدے بے پناہ ہیں۔ یہ بہت سادہ کام ہے، بس اپنی ٹانگیں چند منٹ کے لئے دیوار کے ساتھ لگائیں اور بے شمار فوائد پائیں۔ویب سائٹ

organicremedieshouse کے بتائے گئے طریقے کے مطابق پہلی صورت یہ ہے کہ آپ کمر کے بل لیٹیں اور کولہوں کو دیوار کے بالکل ساتھ لگا کر ٹانگیں دیوار کے

ساتھ سیدھی اوپر کر لیں۔ چند منٹ تک اسی حالت میں رہیں اور پھر ٹانگیں نیچے کر لیں۔دوسری صورت یہ ہے کہ پہلے کی طرح ٹانگیں سیدھی اوپر کرنے کے بعد ان میں فاصلہ پیدا کرتے ہوئے V کی شکل میں لے آئیں۔ یہ انداز بھی صرف چند منٹ کے لئے اپنائیں اور پھر ٹانگیں نیچے کر لیں۔

اس طرح کرنے سے مثانے اور اردگرد کے مسلز کو کھنچاؤ اور پھیلاؤ کا موقع ملتا ہے۔تیسری صورت یہ ہے کہ ٹانگیں V شکل میں پھیلانے کے بعد انہیں موڑ کر پیروں کو قریب لائیں،اس طرح کہ دونوں پیروں کے تلوے آمنے سامنے آ جائیں۔ یہ مذکورہ بالا مسلز کو سب سے زیادہ متحرک کرنے والا انداز ہے۔اب اگر فوائد کی بات کیجئے تو یہ ورزش بے حد مفید ہے۔ اسے دن کے اختتام پر کریں تو اور بھی مفید ہے۔ اس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور ٹانگوں میں سوزش، کھنچاؤ اور سوجن ہو تو اس میں بھی بہتری آ جاتی ہے۔

اگر آپ دن بھر بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو یہ ورزش ضرور کرنی چاہئیے۔ اس سے پنڈلیوں کو آرام ملتا ہے اور خصوصاً کمر درد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔یہ ورزش جسم کو عمومی آرام اور سکون بھی مہیا کرتی ہے جس سے بہتر نیند آتی ہے۔ ذہن کو سکون ملتا ہے اور نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔ اس ورزش سے سر درد میں بھی افاقہ محسوس ہوتا ہے، خصوصاً میگرین جیسے شدید سر درد کے مریضوں کو یہ ورزش ضرور کرنی چاہئیے۔ مزید یہ کہ اس ورزش کو ذہنی پریشانی اور ڈپریشن جیسی کیفیات میں بھی مفید پایا گیا ہے


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎