بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


تاجر تنظیموں پر لاٹھی چارج، تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

  بدھ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2019  |  21:31

تاجروں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کیا،حساس علاقے میں داخل ہونے سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم،تاجروں نے سرینا چوک پر لگی خار دار تاریں پھلانگنے اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین پرآنسو گیس کے گولے فائر کیے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ٹیکسز، خرید و فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط اور مذاکرات میں حیلے بہانوں سے اکتائے ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کیا۔ملک بھر

style="text-align: right;">سے آئے ہوئے تاجر ہاکی گرانڈ میں جمع ہوئے جہاں سے شرکا نے ایف بی آر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کیلئے مارچ شروع کیا تو سرینا چوک پر انہیں روک دیا گیا۔اس دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ تاجروں نے پتھرا کیا اور سرینا چوک پر لگی خار دار تاریں پھلانگنے اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ بعد ازاں تاجروں نے سرینا چوک پر ہی دھرنا دے دیا جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔دوسری جانب تاجروں نے ایف بی آر حکام سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد 15 اکتوبر سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر سے روزانہ ایک گھنٹہ جبکہ 28 اور 29 اکتوبر کو 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری کی طر ف سے ایف بی آر کو دی گئی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ہم نے احتجاج کیا،حکو مت اور ایف بی آر معیشت دشمن پالیسیوں کو زبر دستی کارو باری طبقے پر نافذ کر نے سے گریز کر ے،تاجروں کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور مطالبات منظور نہ کیے گئے

تو ملک گیر شٹر ڈاو ن کی تاریخوں کا اعلان کردیں گے۔ انھوں نے کہا شناختی کارڈ کے ذریعے خرید و فروخت کی شرط کا خاتمہ مرکزی تنظیم تاجران کی کال اور ہمارے دیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں نے بھی توثیق کر دی ہے۔محمد کاشف چوہدری نے کہاہم حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ملک جمہوری حکومت اور وزیر اعظم عمران خان چلا رہے ہیں یا کہ عالمی مالیاتی ادارے اگرحکومت اگر بااختیار ہے تو آئی ایم ایف کی معاشی ٹیم مشیر خزانہ،گورنر اسٹیٹ بنک و دیگر کو تبدیل کرے اور تاجروں کی سالانہ سیل پر آسان و سادہ فکس ٹیکس اسکیم لائے،ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کو 1.5 % سے 0.25 کرے،تاجروں کو وود ھولڈنگ ایجنٹ بنانے جیسے کالے قانون کو تبدیل کرے اور چھوٹے تاجروں کی بے مقصد سیلز ٹیکس رجسٹریشن،کھاتے و حساب کتاب رکھنے کے قانون کا خاتمہ کرے۔انھوں نے کہا ایف بی آر آڑھتیوں کی سالانہ فیسوں میں اضافہ واپس لے،جیولرز،فرنیچر،ماربل،آٹو انڈسٹری پر لگایا گیا سیل ٹیکس اور وود ہولڈنگ ختم کرے۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل، چمڑے، کارپٹ، اسپورٹس اور سرجیکل آلات کیلئے زیرو ریٹنگ سہولت ختم کرکے واپس 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے اور 50 ہزار سے زائد کسی بھی قسم کی خرید و فروخت میں شناختی کارڈ کا ریکارڈ رکھنے کی شرط کے خلاف تاجر برادری نے 13 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کی تھی۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎