بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مولانا فضل الرحمان نے دارالحکومت میں داخل ہونے کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا، کارکنوں کو بھی اہم ہدایات جاری

  بدھ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2019  |  21:32

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی نئی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 31 اکتوبر سے قبل اسلام آباد میں داخل نہ ہوں، کارکنوں کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو پرامن طور پر 27 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کرنے کی ہدایت کردی۔مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان،علامہ راشد سومرو، مولانا سعید یوسف اور عبداللہ خیلجی شریک تھے۔ اجلاس میں سینیٹر

right;">طلحٰہ محمود، ایم این اے آغا محمود شاہ، ایم این اے مفتی عبدالشکور، ڈاکٹر عتیق الرحمن اور پیر مدثر تونسوی بھی شریک تھے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اجلاس کے دوران شرکاء کو ہدایت دی کہ آزادی مارچ کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔اجلاس میں آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو بلاوجہ پولیس کی جانب سے تنگ کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آزادی مارچ کے مقام ڈی چوک کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎