بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


حکومت کا خزانہ خالی ہے، حج پر یہ کام نہیں کر سکتے؟ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے دو ٹوک اعلان کر دیا

  بدھ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2019  |  21:38

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت کا خزانہ خالی ہے اس لئے حج پر سبسڈی نہیں دے سکتے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں رواں برس حج کے موقع پر انتظامات اور آئندہ برس حج انتظامات کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ ملائیشن ماڈل پر حج فنڈز کا قیام زیر غور ہے، ایک سال میں پیسہ تاخیر سے آتا ہے جس سے سعودی عرب میں انتظامات مہنگے کرنا پڑتے ہیں، وزارت

style="text-align: right;">نے فیصلہ کیا ہے کہ 3 سالہ حج پالیسی بنائی جائے، اس سے عمارتوں کے معاہدے سستے اور اچھے ہوسکیں گے۔اجلاس کے دوران پیر نور الحق قادری نے کہا کہ متواتر حج کرنے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ اس سال حج انتظامات بہترین تھے، حکومت کا خزانہ خالی ہے اس لئے حج پر سبسڈی نہیں دے سکتے۔کمیٹی نے حج 2019 کے انتظامات پر سینیٹر حافظ عبدالکریم کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، سینیٹر منظور احمد اور سینیٹر کرشنا کماری بھی ذیلی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎