بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بغیر کٹوتی کے پیسے پاکستان بھیج سکتے ہیں،حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کیلئے شاندار اعلان کر دیا

  جمعرات‬‮ 10 اکتوبر‬‮ 2019  |  13:31

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیز بغیر کٹوتی کے اپنے پیسے پاکستان بھیج سکتے ہیں،نادرا کے ساتھ مل کر شہریوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں،ہیومن ریسورس مینجمنٹ سروس فراہم کر دی گئی ہے،اب کسی کی پرچی یا سفارش پر تبادلہ یا پوسٹنگ نہیں ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی

وزیر مراد سعید نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز بغیر کٹوتی کے اپنے پیسے پاکستان بھیج سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ دور دراز علاقوں میں بینکوں، ایڈورٹائزنگ کمپنی کا کردار بھی ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نادرا کے ساتھ مل کر شہریوں کو سہولیات

فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موبائل ایپ کی سہولت بھی شہریوں کو فراہم کی گئی ہے،ہیومن ریسورس مینجمنٹ سروس فراہم کر دی گئی ہے،اب کسی کی پرچی یا سفارش پر تبادلہ یا پوسٹنگ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اب افسران کے بھی این ٹی این نمبرز، ان کی سروس سے متعلق معلومات دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ایک سال میں 35 ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ای کامرس سروس کے لیے وزارت کامرس سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ متبادل پیمنٹ سولیوشن شہریوں کو فراہم کریں گے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎