بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


حضرت عثمانؓ بن عفان سے منسوب تاریخی الشعیبہ بندرگاہ سیاحوں کا پسندیدہ مقام،جانتے ہیں یہ کہاں واقع ہے؟

  جمعرات‬‮ 10 اکتوبر‬‮ 2019  |  14:52

سعودی عرب کے مغرب میں واقع الشعیبہ بندرگاہ کو مملکت میں سیاحتی سنگ میل کا درجہ حاصل ہے۔ اس کا شمار ملک کی تاریخی بندرگاہوں میں ہوتا ہے۔ یہ بندرگاہ بحیرہ احمر میں مچھلی کے شکار اور خوطہ خوری کے شوقین حضرات اور سیاحوں کے لیےخاص کشش رکھتی ہے۔تاریخی بندرگاہ شعیبہ مکہ معظمہ سے جنوب میں 90 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ ساحل سمندر پر فطرت کے حسین اور قدیم نظاروں کے ساتھ اس بندرگاہ کا جزیرہ گھنے درختوں سے بھرا ہوا ہے۔تاریخی مصادر سے پتا چلتا ہے کہ خلیفہ سوم حضرت عْثمانؓ بن عفان کے دور

میں

بندرگاہ کو جدہ منتقل کیا گیا۔ زمانہ جاھلیت اور اوائل اسلام میں یہ مکہ المکرمہ کی اہم ترین بندرگاہ سمجھی جاتی تھی۔جدہ میں سوسائٹی آف کلچر اینڈ آرٹس کی فوٹوگرافی کمیٹی کے چیئرمین عمر النھدی بھی اس بندرگاہ اور ساحل سمندر سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے شعیبہ بندرگاہ کے دورے کے دوران ایک ٹوٹے ہوئے بڑے بحری جہاز کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بندرگاہ سمندری غوطہ خوروں کے لیے لطف اٹھانے کا پسندیدہ مقام ہے۔ اس کے علاوہ یہاں آنے والے سیاح اس کی قدرتی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور یہاں پر موجود ایک پرانے اور ٹوٹے ہوئے جہاز کی یادگاری تصاویر ضرور بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الفہد نامی یہ بحری جہاز 32 سال سے یہاں کھڑا ہے۔ لوگ اس کی تصاویر لینے کے ساتھ اس کے یہاں پر رکنے کے راز جاننے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شعیبہ بندرگاہ بحری جہازوں کے قبرستان کے طور پر مشہور ہے۔ یہاں پر ناکارہ ہونے والے جہاز لائے جاتے ہیں۔ اس وقت بھی یہاں تین ایسے جہاز موجود ہیں جو اب صرف سیاحوں کی فوٹو گرافی کے لیے بچ گئے ہیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎