بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


الطاف حسین گرفتار

  جمعرات‬‮ 10 اکتوبر‬‮ 2019  |  17:45

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کرلیا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق بانی ایم کیوایم پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔جس کے بعد لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بانی ایم کیو ایم پر نفرت انگیز تقریر کے ذریعے تشدد پر اکسانے، دہشت اور خوف پھیلانے کا الزام ہے۔ بانی متحدہ کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ تحقیقات کررہا ہے۔ بانی متحدہ لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔ تاہم آج بھی بانی ایم کیو ایم نے پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دئیے۔بانی ایم

style="text-align: right;">کیو ایم ضمانت ختم ہونے پرتیسری بارسدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم سے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے مقامی وقت کے مطابق دس سے بارہ بجے تک تفتیش کی گئی۔ تفتیش کے دوران الطاف حسین نے صرف اپنا نام ، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتہ بتایا ۔ بانی ایم کیو ایم نے برطانوی پولیس کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا جس پر برطانوی پولیس نے انہیں بتایا کہ آپ کے پاس ’’نو کمنٹس‘‘ کہنے کا آپشن موجود ہے۔لیکن نوکمنٹس کہنا عدالت میں آپ کے خلاف جا سکتا ہے۔ تاہم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکیل نے انہیں ’’نو کمنٹس‘‘ کہنے کا ہی مشورہ دیا ۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎