بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


(ق) لیگ کے ایک اور وزیر کے حکومت سے شدید تحفظات ، مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا

  جمعرات‬‮ 10 اکتوبر‬‮ 2019  |  21:16

اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ایک اور وزیر کے حکومت سے شدید تحفظات سامنے آ گئے ، مسائل حل نہ ہونے پر استعفے کا عندیہ دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات بائو محمد رضوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر اپنے تحفظات ظاہر کئے ہیں ۔

ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کے تحفظات سامنے آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر بھی مذکورہ وزیر کو آگاہ نہیں کیا گیا

۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزیرحافظ عمار یاسر نے بھی حکومت سے تحفظات پر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا تھا ۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎