بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اگر آپ دنیا کے کامیاب ترین انسانوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں زندگی سے نکال دیں ، مولانا روم ؒ کےفرامودات‎سے فائدہ اٹھائیں

  ہفتہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2019  |  15:38

ایک مرید نے مولانا روم سے چند سوالات پوچھے جن کے انہوں نے بہت خوبصورت مختصر اور جامع جوابات عطا فرمائے جو بالترتیب پیشِ خدمت ہیں:1- زہر کسے کہتے ہیں؟ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زائد ہو، وہ ہمارے لئے زہر ہے خواہ وہ قوت و اقتدار ہو، دولت ہو، بھوک ہو،انانیت ہو،

لالچ ہو، سستی و کاہلی ہو، محبت ہو، عزم و ہمت ہو، نفرت ہو یا کچھ بھی ہو۔2 – خوف کس شئے کا نام ہے؟غیر متوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے۔ اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر

لیں تو وہ ایک ایڈونچر ایک مہم جوئی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔3- حسد کسے کہتے ہیں؟دوسروں میں خیر اور خوبی کو تسلیم نہ کرنے کا نام حسد ہے۔ اگر ہم اس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رشک اور انسپائریشن بن کر ہمارے لئے ایک مہمیز کا کام انجام دیتی ہے۔4- غصہ کس بلا کا نام ہے؟جو امور ہمارے قابو سے باہر ہو جائیں،

ان کو تسلیم نہ کرنے کا نام غصہ ہے۔ اگر ہم تسلیم کر لیں تو عفو درگزر اور تحمل اس کی جگہ لے لیتے ہیں۔5- نفرت کسے کہتے ہیں ؟کسی شخص کو جیسا کہ وہ ہے، تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے۔ اگر ہم غیر مشروط طور پر اسے تسلیم کر لیں تو اسے محبت کہیں گے۔یہ وہ چند نکات ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنی زندگیوں کو بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں ۔ یقین جانیں کہ زندگی اس قدر آسان ہے کہ بس ، مگر ہوتا یہی ہے کہ ہم خود اسے مشکل سے مشکل بناتے جاتے ہیں ۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎