بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جب نواز شریف 2013میں وزیراعظم بنے تو طیب اردوان نے پہلی ملاقات میں کس سے پنگا لینے سے منع کیا تھا ؟ معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات

  ہفتہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2019  |  15:43

سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی میںگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد صرف تین لوگ ایسے ہیں جو اس پارلیمانی سیٹ اپ کا حصہ نہیں ہیں ۔ ایک نواز شریف کا خاندان ہے جنہیں کچھ نہیں ملا ، دوسرے مولانا فضل الرحمان کو ذاتی طور پر کچھ نہیں ملا ، جبکہ پارٹی کو ملا ہوا ہے اور تیسرا خاندان محمود خان اچکزائی ہیں جنہیں کچھ نہیں ملا ، یہ تینوں خاندان اکٹھے ہو گئے ہیں ۔ نواز شریف کے خاندان کو کچھ نہیں ملا جبکہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں ، چیئرمین

کمیٹی ہیں ۔ یہی وجہ ہے

جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن میں دو دھڑے ہیں ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف 2013کے الیکشن جیت کر وزیراعظم بنے تو انہیں طیب اردوان کیساتھ پہلی ملاقات ہوئی جس میں ترکی صدر نے انہیں کہا کہ پاکستانی کی عوام نے آپ کو دوبارہ وزیراعظم بنایا ہے، آپ میرے دوست ہیں ، پاکستان کے ہم خیر خواہ ہیں ۔ اب مہربانی کرنا ، فوج سے کوئی پنگا نہ لینا ، الجھنے کی ضرورت نہیں ہے ،آپ بس عوام کی خدمت کریں ۔ صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ آج یہی بات شہباز شریف نے اپنے اجلاس میں کہی ، انہوں نے کہا میں نے انہیں جنرل جہانگیر کرامت والے معاملے سے بھی روکا ، پھر میں نے انہیں پرویز مشرف کے معاملے میں پڑنے سے روکا ، پھر جب تیسری بار اقتدار ملا تو میں نے نواز شریف سے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں پھر عزت سے نوازا ہے ۔ اب کسی مصیبت میں ہمیں نہیں پڑنا ۔لیکن نواز شریف نہیں مانے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ یا تو یہ ان کا مینوفکچرنگ فالٹ ہے یا پھر ان کا کوئی ایجنڈہ ہے کہ جب بھی انہیں اقتدار ملنا ہے تو انہوں نے پاکستان کے اداروں پر اٹیک کریں گے انہی کو فتح کرنے کی کوشش کریں گے ۔ آپ دیکھیں نہال ہاشمی ، طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو توہین عدالت کے جرم میں سزا دلوائی ۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎