بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ایف اے ٹی ایف کا بڑا قدم، پاکستان کے بجائے کس ملک کو گرے لسٹ سےنکال دیا؟

  پیر‬‮ 21 اکتوبر‬‮ 2019  |  13:30

فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) نے گرے لسٹ سے سری لنکا کا نام خارج کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن حکومت کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق مالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کے اقدامات کے پیش نظر ایف اے ٹی ایف نے ان کا نام گرے لسٹ کی فہرست سے نکال دیا ہے۔یاد رہے دو سال قبل اکتوبر 2017 میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں سری لنکا کو گرے لسٹ میں شامل کر کے اسے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت سے متعلق اقدامات اٹھانے کا کہا گیا

تھا۔

واضح رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پیرسے میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بجائے فی الحال گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ایف اے ٹی ایف کے صدر نے مختصر پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔صدر نے کہا پاکستان میں نئی حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں۔پاکستان کی کارکردگی دوبارہ جانچنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس فروری 2020 میں پیرس میں ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اگلے سال فروری تک پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر کڑی نظر رکھی جائے گی جس کے بعد ایف اے ٹی ایف تعین کرے گا اِسے کس فہرست میں جگہ دی جائے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎