بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اخبار بیچنے والے کے بیٹے نے انٹر امتحانات میں پورے کراچی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، نتیجہ کا پتہ چلنے پر عظیم باپ کی کیا حالت ہوئی؟جان کر آپ بھی جذبات پر کنٹرول نہیں کر پائینگے

  پیر‬‮ 21 اکتوبر‬‮ 2019  |  13:40

اخبار فروش کے بیٹے نے انٹر کے نتائج میں پورے کراچی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حبیب نامی شخص ایمپریس مارکیٹ میں گزشتہ 45 سال سے اخبار بیچنے کا کام کر رہے ہیں۔ ان کی خواہش تھی کہ میری اولاد بھی پڑھ لکھ کر کسی مقام پر پہنچ جائے۔تین بہنوں کے اکلوتے بھائی انس نے تابانی کالج میں داخلہ لیا۔دن رات محنت کی،انتھک محنت کر کے 1100 میں سے 969 نمبر حاصل کیے۔انس کا کہنا ہے کہ مستقل کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کا غائب ہونا تعلیمی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔بیٹے

style="text-align: right;">کی کامیابی پر والد بھی جذباتی دکھائی دئیے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا میرا فخر ہے۔آج میر اخواب پورا ہو گیا۔انہوں نے بجھے الفاظ میں یہ بھی کہا کہ کراچی اب وہ نہیں رہا جو میں نے 45 سال پہلے دیکھا تھا۔یہاں لوگ ایک دوسرے سے پیار کیا کرتے تھے، خیال رکھتے تھے کوئی ڈر خوف نہیں ہوتا تھا۔اب وہ محبت اور خلوص نظر نہیں آتا۔میں اپنا کراچی اور اپنا پاکستان امن کا گہوارہ بنتے دیکھنا چاہتا ہوں۔انٹر میں پہلی پوزیشن لینے والے انس مستقبل میں سی اے کرنے کے خواہشمند ہیں وہ داخلہ تو لےچکے ہیں تاہم بھاری فیس ادا کرنا ان کے بس میں نہیں ۔انس کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت سے مدد نہیں مانگی اور کہا کہ محنت کروں گا اور بیٹے کو سی اے کراؤں گا۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎