بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بچے خوش اور کامیاب زندگی کیسے گزار سکتے ہیں ؟والدین کے لئے ماہر نفسیات کے شاندار مشورے

  منگل‬‮ 22 اکتوبر‬‮ 2019  |  14:46

مشہور ماہر نفسیات کارل پکارڈ نے والدین کی اس خواہش کے مد نظر چند شاندار مشورے مرتب کئے ہیں جو کہ پاکستانی والدین کے لئےبھی پیش خدمت ہیں ۔امریکی جریدے سائیکالوجی ٹوڈے نے پروفیسر کارل ای پیکارڈ کا ایک انٹرویو شائع کیا ہے جس میں انہوں نے والدین کو چند مفید مشوروں سے نوازاہے۔ ہمیشہ بچوں

کی تعریف کی جائے چاہےوہ کامیاب ہوں یا ناکام مگر ان کی محنت اور کوشش پر انہیں بھرپور طریقے سے سراہا جائے ۔ بچوں کو ہمیشہ موقع فراہم کیا جائے کہ وہ مسائل کے بارے میں خود جان سکیں ۔کوشش کریں

کہ آپ انہیں اس بات سے آگاہ نہ کریں کہ مسئلہ کیا اور کہاں ہے بلکہ انہیں مسئلہ خود تلاش کر کے اس کے حل کے بارے میں سوچنے کا موقع دیں۔ بچوں سے کبھی بھی یہ امید نہ رکھیں کہ وہ بڑوں کی طرح عمل کریں گے، بچے ہمیشہ اپنی عمر کے مطابق ہی عمل کرتے ہیں اس حقیقت کو ہمیشہ مد نظر رکھئے ۔ بچوں میں تجسس کا مادہ پیدا کرنے کی کوشش کریں اور ان کے تجسس کی خواہش کی پزیرائی کریں ۔ اگر وہ کسی چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس موضوع پر ان کی مدد کریں ، کبھی ان کو کسی چیز کی تلاش سے مت روکیں، بصورت دیگر ان کے اعتماد کو نقصان پہنچے گا۔ بچوں کو ہمیشہ نئے سے نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار کرتے رہیں اور مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی تربیت فراہم کریں اور حوصلہ افزائی کریں ۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎