بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


یہ شہری ہیلمٹ پہن کر گاڑی کیوں چلاتا ہے؟ اصل وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

  جمعہ‬‮ 1 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  15:30

ایک ایسا ملک کہ جہاں لوگ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہننا پسند نہیں کرتے وہاں ایک صاحب ویگن چلاتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہنے رہتے ہیں، ہے نا حیرت کی بات؟ یہ بھارتی نوجوان وشنو شرما ہیں جنہیں کئی دنوں سے ہیلمٹ پہن کر ویگن چلاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ دراصل اس کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آ گیا ہے کہ اب

یہہیلمٹ اتارنے پر تیار نہیں ہو رہا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وشنو کا ایک پولیس اہلکار نے اس وقت ہیلمٹ نا پہننے کے جرم میں 200 روپے کا چالان

کر دیا جب وہ اپنی ویگن میں جا رہے تھے۔ وشنو کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر کے روز وہ آگرہ سے اپنے گاؤں کھریڑا واپس جا رہے تھے کہ ایک پولیس اہلکار نے انہیں روک لیا۔

پولیس اہلکار نے جب انہیں200 روپے چالان کی پرچی تھمائی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ انہیں ہیلمٹ نا پہننے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔۔ وشنو کے احتجاج کے باوجود پولیس اہلکار نے کوئی رعایت نہیں کی اور انہیں یہ جرمانہ ادا کرنا پڑا۔اس واقعے نے وشنو کو شدید صدمہ پہنچایا اور اب وہ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہیلمٹ پہن کر ویگن چلا رہے ہیں۔ اس انوکھی حرکت کے باعث وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بن گئے ہیں۔ میڈیا میں یہ خبر عام ہوئی تو اس پولیس اہلکار کی تلاش شروع ہوگئی جس نے وشنو کا چالان کیا تھا۔ بالآخر پتہ چل ہی گیا کہ یہ صاحب ہیڈ کانسٹیبل پر لاد سنگھ ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ایک ویگن ڈرائیور کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کیسے کیا، تو ان کا کہنا تھا ’’ دراصل میں نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کیا تھا لیکن غلطی سے لکھ دیا کہ ہیلمٹ نا پہننے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔‘‘


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎