بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان پہنچ کر میں نے کیا محسوس کیا ؟ سنی دیول نے ٹویٹر پر ایسی کیا تصویر شیئر کردی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

  جمعرات‬‮ 14 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  13:02

اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اداکار سنی دیول حقیقی زندگی میں پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے۔تین روز قبل سکھوں کے مذہبی پیشوا گروونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات اور کرتار پور راہداری کے افتتاح کے لیے بھارت سے آنے والے وفد میں بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی شامل تھے۔ سنی دیول بالی ووڈ میں ’’غدر‘‘ اور ’’بارڈر‘‘ جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔اپنی فلموں میں پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں بھی دینے والے اداکار سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب

right;">میں شرکت کے بعد جب بھارت واپس گئے تو ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے ملنے والی محبت کے گن گانے شروع کردئیے۔سنی دیول نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہے اورمیں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سنی دیول نے کہا آپ نے دیکھا ہے نا ٹی وی پر لوگ بہت پیار کرتے ہیں، دونوں ممالک میں یہ بہت اچھی چیز شروع ہوئی ہے لڑنے کا کیا فائدہ پیار ہی پیار رہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سنی دیول نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کرتار پور گرودوارا کی تصویر شئیر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسانیت زندہ باد۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎