بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جائیداد اور زیورات خریدنے سے قبل اب یہ کام کرنا لازمی ہو گا، حکومت کا اہم فیصلہ

  جمعرات‬‮ 14 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  13:04

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکومت نے جائیداد اور زیورات خریدنے والوں کے کوائف جمع کرانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے جیولرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و ڈیلرز کے لئے خریداروں کے کوائف کی فراہمی کے لئے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا

مسودہ تیار کرلیا ہے۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور جیولرز کو خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے فارم پْر کروانا ہوگا۔خریداری کیلئے آنے والے شخص کے کمپیوٹرایزڈ شناختی کارڈ نمبر، متعلقہ شخص کا نام، پتہ، رابطہ نمبر

اور رقم کی ادائیگی کا ذریعہ بھی بتانا ہوگا۔ایف بی آرکے مطابق قواعد کا بنیادی مقصد ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پرعمل درآمد کویقینی بنانا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو 7 دن کے اندر اپنی آرا بھجوانا ہوں گی جب کہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی آراء و تجاویزکوقبول نہیں کیا جائے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎