بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


3 قومی کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف بغاوت کردی، اہم فیصلہ سنا دیا

  جمعرات‬‮ 14 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  13:08

تین ابھرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے این او سی نہ ملنے کے باوجود ٹی 10لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 10لیگ 15سے 24نومبر تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم،ابوظہبی میں کھیلی جارہی ہے تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے اس فیصلے سے14کرکٹرز متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے لیگ میں مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے کررکھے تھے جس کے بعد اب تین کھلاڑیوں نے اپنی اپنی فرسٹ کلاس ٹیموں

کو

آگا ہ کردیا ہے کہ وہ ٹی ٹین لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے جارہے ہیں۔فاسٹ باؤلر حارث رؤف،مرزا احسن بیگ اور سہیل اختر نے ابوظہبی جانیکا فیصلہ کرلیا ہے حالانکہ پی سی بی کی جانب سے کسی کھلاڑی کو بھی لیگ میں شرکت کے لیے این او سی نہیں دیا گیا ہے،ان تینوں کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بعد اپنی اپنی ٹیموں کو آگا ہ کردیا تھا کہ وہ مزید فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلیں گے کیو ں کہ انہیں ٹی 10لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کوچزکو بنیادی طور پر بتا دیا ہے کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیوں کہ

وہ وائٹ بال سپیشلسٹ ہیں اور ٹیم کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ٹی 10لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کے فیصلے نے حارث رؤف جیسے کھلاڑیوں کی مشکلا ت بڑھا دی تھیں کیوں کہ انہیں لاہور قلندرز نے اپنی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تلاش کیا تھا اور وہ ان کے خلاف نہیں جاسکتے تھے،اگر تینوں کھلاڑیوں نے پی سی بی کی واضح ہدایات کے باوجود ٹی 10لیگ میں شرکت کی تو ان کا انٹر نیشنل کیریئر شاید شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوجائیگا۔دوسری جانب پی سی بی حکام نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑی دنیا میں کہیں بھی سفر کرنے کے لیے آزاد ہیں لیکن انہیں کسی بھی لیگ میں شرکت کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی درکار ہوگا۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎