بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اگر دماغ کو صحتمند رکھنا ہیں تو فون پر ایک کام کرنا چھوڑدیں

  منگل‬‮ 19 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  15:47

کہیں آپ بھی ان لوگوں میں تو شامل نہیں جو ریسٹورنٹ میں ہوں یا بس میں سفر کررہے ہوں، ہمیشہ اپنے موبائل فون سے چمٹے رہتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو آپ کیلئے بری خبر ہے کہ کثرت سے موبائل فون کو چیک کرتے رہنے والے افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کی دماغی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور وہ اکثر غائب

د ماغی کے شکار ہوجاتے ہیں۔ ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بار بار موبائل فون کو دیکھنے والے اور ہمہ وقت اس پر فیس بک اور

دیگر سوشل میڈیا سائٹس وزٹ کرنے والوں میں عدم توجہی اور بھولنے کی بیماری عام پائی جاتی ہے۔ یہ لوگ بات کرنے کے دوران اکثر بھول جاتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے تھے، گھر کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں جاتے ہیں تو بھول جاتے ہیں کہ وہاں کیا کرنے گئے تھے اور اسی طرح اہم کاموں اور میٹنگز وغیرہ کے بارے میں بھی بھول کر بڑا نقصان کروابیٹھتے ہیں۔ جریدے Computers in Human Behavior میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق یہ لوگ جاگتے میں خواب دیکھنے کی عادت میں بھی مبتلائ ہوتے ہیں اور بعض اوقات گھنٹوں تصورات کی دنیا میں بھٹکتے رہتے ہیں اور اپنا قیمتی وقت برباد کرتے رہتے ہیں۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎