بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پی ٹی آئی حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار نہیں رہی بلکہ مار چکی،عمران خان کی سب زیادہ تعریف کرنیوالی شخصیت ہی ان کیخلاف ہوگئی،کیا کچھ کہہ دیا؟

  بدھ‬‮ 20 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  12:32

سینئرصحافی وتجزیہ کار حسن نثار موجودہ حکومت کی غلطیوں پر برس پڑے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار نہیں رہی بلکہ مار چکی ہے۔ موجودہ حکومت نے ایک ایک کر کے تمام محاذ اکٹھے کھول دئیے ہیں۔ یہ صلاح الدین ایوبی ہیں۔

میں ان کو صلاح الدین ایوبی اس لیے کہہ رہا ہوں کہ انہیں مشورہ دیا گیا ، کہ سارے صلیبی اکٹھے ہو گئے ہیں۔ جس پر صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ میرا نکتہ نظر ہے کہ ابھی ہی تو لڑنا ہے

کیونکہ ابھی سارے اکٹھے ہو گئے ہیں، بعد میں میں کہاں ان کو ایک ایک کر کے ڈھونڈتا رہوں گا۔ چونکہ یہ سارے اکٹھے ہیں ،یہی وقت ہے کہ ان سے لڑ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان بھی صلاح الدین ایوبی ہے تو ہمیںپتہ چل جائے گا بلکہ پتہ چل رہا ہے۔اگر کوئی حکمران خائن ہے اور وہ امانت میں خیانت کر رہا ہے تو

وہ مضبوطی کی اداکاری تو کر سکتا ہے لیکن مضبوط نہیں ہو سکتا۔ عمران خان میں بے شمار کمزوریاں ہوں گی لیکن ان کی شخصیت کے جو مثبت پہلو ہیں ان میں سے ایک عمران خان کا فنانشل ہائی جین ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ سب چور اکٹھے ہو گئے ہیں عمران خان نے کیا کیا ، اب کوئی گورا تو لا کر کابینہ میں نہیں بٹھا سکتے نہ ہی ہمارے آئین میں اس چیز کی کوئی گنجائش ہے۔گورا تو الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ اسٹیبلشمنٹ امریکہ میں بھی ہے جو مستقل سچ ہے۔ باقی لوگ خانہ بدوش ہیں ، کبھی کہیں چلے گئے کبھی کہیں چلے گئے۔ کبھی کوئی لندن چلا گیا تو کبھی کوئی جدہ چلا گیاہے ۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎