بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نواز شریف کب وطن واپس آ جائیں گے؟،دونوں بیٹے بھگوڑے ، مریم نواز دلیر ہیں، اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

  بدھ‬‮ 20 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  13:14

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف چار ہفتوں سے قبل ہی وطن واپس آ جائیں گے واپس نہ آنے کی صورت میں ان کیسوں میں قانونی پیچیدگیاں بڑھیں گی اور اس بار 2007 جیسی عدلیہ بھی دستیاب نہیں ہوگی جو آٹھ سال پرانی زائد المیعاد درخواست پر انہیں بری کر دے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ نواز شریف چار ہفتوں کا وقت مکمل ہونے سے قبل ہی پاکستان آ جائیں گے کیونکہ واپس نہ آنے

کی

صورت میں ان کی اپیل خارج ہو جائے گی اور ان کی سزا پر مہر ثابت ہو جائے گی۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے اس بار شریف خاندان کو 2007 جیسی عدلیہ دوبارہ دستیاب نہیں ہو سکے گی جس عدلیہ نے آٹھ سال کی زائد المیعاد درخواست پر سماعت کر کے نواز شریف کو بری کر دیا تھا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان میں صرف مریم نواز ہی دلیر اور بہادر نظر آئی ہیں ان کے دونوں بھائی بھگوڑے ہیں جبکہ ایک قریبی رشتہ دار بھی عدالتی مفرور ہے۔ بیگم کلثوم نواز کے بعد مریم نواز نے والد کا ساتھ دیا۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ ریلیف کا دوہرا معیار ہونے سے لوگوں میں تشویش بڑھے گی اس مقابلے میں اصلاحات لانا ضروری ہے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎