بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سرکاری ملازمین پر واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی، اس کے علاوہ یہ پارٹ ٹائم بزنس بھی نہیں کرسکیں گے؟ مزید کیا پابندیاں لگائی جارہی ہیں؟ حیران کن انکشاف

  بدھ‬‮ 20 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  21:09

آئی ٹی بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے، مستقبل میں سرکاری اداروں میں فیس بک، یوٹیوب اور یو ایس بی کے استعمال پرپابندی کی تجویز ہے۔ بدھ کو علی خان جدون کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں آئی ٹی بورڈ حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا کی خبروں کی تصدیق کیلئے اتھارٹی بنانے کی تجویز حکومت کو پیش کردی ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور

سوشل

میڈیا کی نیوز تصدیق کا نظام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔آئی ٹی بورڈ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے، مستقبل میں سرکاری اداروں میں فیس بک، یوٹیوب اور یو ایس بی کے استعمال پرپابندی کی تجویز ہے۔ائی بورڈ حکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین دفاتر میں واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے، ان کے لیے واٹس ایپ طرز کی سروس متعارف کرائی جائے گی جس کا سرور حکومت بنائے گی، سرکاری ملازمین محکمانہ دستاویز اپنے ذاتی واٹس ایپ پر شیئرنہیں کریں گے جب کہ واٹس ایپ طرز سروس پر وائس میسج، ویڈیو اور دستاویزات بھیج سکیں گے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎