بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


روزمرہ کی وہ دس عادات جو آپ کو بوڑھا کر رہی ہیں

  جمعرات‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  19:49

کیا آپ کی عمر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ؟ آپ اپنی اصل عمر سے زیادہ عمر رسیدہ نظر آتے ہیں؟ اور اسی لئے آپ آئینہ سے دور رہنا پسند کرتے ہیں، تو ان اسباب کا سبب جاننے کے لئے آپ کو اپنے روزمرہ کے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا کیا آپ کیا اور کیسا کھانا کھاتے ہیں؟ آپ کس انداز میں سوتے ہیں؟ اور ایسی ہی کئی عادتیں جو آپ کی عمر میں تیزی سے اضافہ کرتی چلی جاتی ہیں۔ ماہرین ذیل میں بیان کی گئی چند ایسی عادتوں کا ذکر کرتے ہیں

جن

کے اپنانے سے آپ وقت سے پہلے ہی بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔ 1۔زیادہ میٹھا کھانا : میٹھایا شکر کی زیادتی بھی تیزی سے عمر میں اضافہ کا سبب بنتی ہے نہ صرف یہ بلکہ اس سے آپ کے دانت اور مسوڑھے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، شوگر میں پائے جانے والے مالیکیول جسم میں موجود سیل میں پائے جانے والے پروٹین فائبر سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں جو مٹھاس کی زیادتی سے تباہ ہوجاتے ہیں اس تمام پروسس کو Glycation کہا جاتا ہے ،نتیجہ کے طور پر چہرے کی تازگی اور سرخی ختم ہونے لگتی ہے، سیاہ حلقوں میں اضافہ ہوتا ہے،

چہرے کی ٹون بگڑ جاتی ہے اور آنکھوں کے نچلے حصہ میں سوجن پیدا ہونے لگتی ہے ساتھ ہی چہرے پر لائنوں اور جھریوں کا اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے ۔نہ صرف یہ بلکہ چہرے پر پائے جانے والے مساموں کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے اس لئے اگر آپ ایور گرین جلد کے مالک بننا چاہتے ہیں تب شوگر اور اس سے تیار کی گئی اشیاء سے دور رہیں۔ 2۔نیند کا پورا نہ ہونا : نیند کا پورا نہ ہونا بھی عمر کی زیادتی کا سبب بنتا ہے نہ صرف یہ بلکہ آنکھوں گرد سیاہ حلقے بننے لگتے ہیں اور آنکھیں سوجی ہوئی نظر آتی ہیں، ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ, کم سے کم سات گھنٹوں کی مکمل اور بھرپور نیند صحت پر خوشگوار اثرات قائم کرتی ہے نیند کے لئے ضروری ہے کہ

جیسے ہی آپ کو نیند آنے لگے آپ اپنا وقت کسی اور کام میں صرف نہ کریں مطالعہ ترک کردیں، ٹی وی اور موبائل کے سوئچ آف کردیں اور بستر پر لیٹ جائیں۔نیند کی کمی کئی مسائل کا سبب بنتی ہے اس سے دن بھر تھکن کا احساس غالب رہتا ہے ذہنی کارکردگی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے توجہ اور ارتکاز میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور وزن میں بھی اکثر اضافہ ہوجاتا ہے یہ تمام علامات عمر رسیدگی کا اشارہ کرتی ہیں اور وقت سے پہلے ہی بڑھاپا طاری کردیتی ہیں اس لئے اپنی نیند کا دورانیہ مقرر کریں اور سونے سے پہلے تمام کام ترک دیں یاد رہے رات سونے سے تین گھنٹے قبل ڈنر کرلینا ضروری ہے۔

3۔ ورزش نہ کرنا : اگر آپ دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ علامت صحت کے لئے بہتر نہیں، Sedentry لائف اسٹائل کسی طرح سے بھی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی ضمانت نہیں ایسے افراد جو اپنے دن کا زیادہ تر وقت کرسی یا صوفے پر بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں گردے، کینسر اور Cardio Vascular جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لئے اپنی اس عادت کو فوراً ترک کردیجئے اور ایسے انداز اپنائیں جس میں آپ کی ٹانگیں زیادہ تر وقت حرکت میں رہیں، کوشش کریں روزانہ ایکسرسائز کی عادت پیدا ہو ایکسر سائز کرنے سے نہ صرف آپ مندرجہ بالا بیماریوں سے دور رہیں گے بلکہ آپ کی عمر میں بھی اضافہ ہوگا چاق و چوبند اور چستی عمر کے اثرات کو کم کردیتی ہے برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن کی ایک اسٹڈی رپورٹ کے مطابق جو افراد ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ دنوں میں 150 منٹ تک ایکسر سائز کرتے ہیں

وہ اپنی عمر میں دس سے تیرہ سال تک اضافہ کرتے ہیں۔ 4۔آنکھوں کا خیال نہ رکھنا : چہرے کی جلد کی حفاظت اور خیال رکھنا نہایت ضروری ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم آنکھوں کا خیال رکھنا ہے اس کے لئے آئی کریم اپلائی کیا جاسکتا ہے پورے چہرے کی نسبت آنکھوں کے گرد کی جلد بہت پتلی اور باریک ہوتی ہے جہاں سب سے پہلے عمر کے اثرات نمایاں ہوتے اور جھریوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں آنکھوں کے گرد حصہ کو موئسچرائز رکھیں یہ آپ کی عمر کے کئی سال کم کردیتا ہے ایسی آئی کریم اپلائی کریں جس میں وٹامن A، C، Hyaluronic ایسڈ اور اینٹی آکسڈینٹ کی صلاحیت پائی جاتی ہو یہ مخصوص آئی کریم آنکھوں کے گرد جلد کو ٹائٹ رکھے گی اور یہاں پر پنپنے والی لائنوں کا خاتمہ کرنے میں مدد دے گی اس لئے رات سونے سے قبل آئی کریم سے آنکھوں کے گرد انگلی کی مدد سے ہلکا مساج کریں اور اسے لگارہنے دیں۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎