بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کسان نے بندروں کو ڈرانے کیلئےانوکھا طریقہ کار ڈھونڈ لیا

  بدھ‬‮ 4 دسمبر‬‮ 2019  |  14:38

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک کسان نے بندروں کے حملوں سے تنگ آکر انہیں ڈرانے کے لیے ایک انوکھا حل تلاش کر لیا۔کرناٹک کے سریکانت گؤڈا نامی کسان نے اپنی زمین پر بندروں کے جْھنڈ کو ڈرانے کے لیے رکھوالی کرنے والے کتے کو چیتے کی کھال کی طرح رنگ کرنے کا سوچا۔اور پھر زمین پر رکھوالی کرنے والے کتے کے بالوں کو چیتے کی طرح دھاریوں والے انداز میں رنگ کیا اور اب اس کا یہ انوکھا طریقہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کتے کے جسم

پر

چیتے کی طرح کالی دھاریاں اسپرے کلر سے بنائیں اور ساتھ ہی ہلکا سفید رنگ بھی اسپرے کیا تاکہ وہ اصلی چیتے کی طرح نظر آئے۔انہوں نے بتایا کہ بندروں کا جْھنڈ ان کی فصلوں کو خراب کردیتا ہے اور انہیں امید تھی کہ ان کا یہ طریقہ اس مسئلے میں کار آمد ثابت ہوگا۔سریکانت گؤڈا نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے کتے کو ایک چیتے کی طرح رنگ کیا بلکہ اپنی زمین پر چیتوں کے بڑے پوسٹر زبھی لگائے۔سریکانت کا کہنا تھا کہ ان کا یہ طریقہ امیدوں پر پورا اترا ہے اور وہ دوسرے کسانوں کو بھی اس کی تجویز دیتے ہیں۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎