بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اظہر علی کی کپتانی سے چھٹی ؟ٹیم میں اکھاڑ بچھاڑ کا فیصلہ وزیراعظم کرکٹ کی بہتری کیلئے کیا کرنے والے ہیں؟ اعلان کر دیا گیا

  بدھ‬‮ 4 دسمبر‬‮ 2019  |  20:37

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئر مین اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ دیگر محاذوں پر مصروفیات کے باعث وزیراعظم کھیلوں کو زیادہ وقت نہیں دے سکے، وزیراعظم نے اللہ کے فضل و احسان سے معیشت کو ونٹیلیٹر سے ہٹاکر استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، معیشت کی بحالی کے بعد اب کرکٹ کی باری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دیگر محاذوں پر مصروفیات کے باعث وزیراعظم کھیلوں کو زیادہ وقت نہیں دے سکے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اللہ کے فضل و احسان سے معیشت کو

right;">ونٹیلیٹر سے ہٹاکر استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کے بعد اب کرکٹ کی باری ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اب کرکٹ کی اصلاح پر بھی توجہ دیں گے،معیشت کیطرح کرکٹ کو بھی پوری طرح اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ کیساتھ تمام کھیلوں کو انکا حقیقی مقام دلوایا جائے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے حقیقی ٹیلنٹ کی نگہداشت ممکن ہوسکے گی۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ جوگاڑ سے کرکٹ ٹھیک ہوگی نہ اسکا سہارا لیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کا یہ ڈھانچہ طویل مدتی اہداف کے حصول میں معاون ہوگا۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ کرکٹ واحد کھیل ہے جس میں کپتان کا کردار نہایت کلیدی اور اہم ہوتا ہے، کرکٹ میں کپتان ہی ٹیم چلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیکھنا ہو گا کس نے خراب ریکارڈ کے باوجود اظہر علی کو کپتانی سونپی، اظہر علی فطری طور پر کپتان نہیں۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎