بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آگیا روپیہ مستحکم ، ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر، زبردست کمی

  بدھ‬‮ 4 دسمبر‬‮ 2019  |  20:40

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 481.79پوائنٹس کے اضافے سے 40270.52پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ73.31فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 82 ارب 33کروڑ43لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت12.41فیصد کم رہا۔گزشتہ روز کاروباری کا آغازمنی زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اورقات میں کے ایس ای100انڈیکس 39664.26پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم

style="text-align: right;">بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے معاشی صورتحال میں استحکام آنے کے پیش نظر منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع کردی جس سے مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40307پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس481.79پوائنٹس کے اضافے سے 40270.52پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس195.46پوائنٹس کے اضافے سے18399.67پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس315.80پوائنٹس کے اضافے سے28434.53پوائنٹس ہو گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر401کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے294کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،87

میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں82ارب 33کروڑ43لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر76کھرب65ارب 27کروڑ11لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے باٹا پاک کے بھاومیں101.02روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی حصص قیمت 2149.49روپے ہو گئی اسی طرح 100روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 7ہزارروپے پر جا پہنچی تاہم آئی لینڈ ٹیکسٹائیل اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 73.80روپے اور64.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میںآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت گھٹ کر1412روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر6750روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز ،لوٹی کیمکل ،کے الیکٹرک ،،فوجی فوڈز،میپل لیف ،ٹی آر جی پاکستان ،پاک الیکٹران ،بینک اسلامی ،نیمر ری سنز اور ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔جبکہانٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید8 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کمی آگئی ۔دیگر کرنسیوں میںیورو اور برطانوی پاونڈ قدر میں اضافہ جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈکی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے

مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید8پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.18روپے سے گھٹ کر155.10روپے اورقیمت فروخت155.28روپے سے گھٹ کر155.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے سے گھٹ کر155روپے اور قیمت فروخت155.40روپے سے گھٹ کر155.20روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے170.20روپے سے بڑھ کر170.80روپے اورقیمت فروخت171.70روپے سے بڑھ کر172روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے200.50روپے سے بڑھ کر201روپے اورقیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر202.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے سے گھٹ کر41.10روپے اورقیمت فروخت41.50روپے سے گھٹ کر41.35روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.20روپے سے گھٹ کر42.10روپے اورقیمت فروخت 42.50روپے سے گھٹ کر42.35روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت22.90روپے سے بڑھ کر23روپے ہوگئی۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎